اٹلی كے مسلمانوں نے صلح و دوستی كی علامت كے طور پر كرسمس كے درخت كا پودا لگايا -

IQNA

اٹلی كے مسلمانوں نے صلح و دوستی كی علامت كے طور پر كرسمس كے درخت كا پودا لگايا -

13:37 - December 27, 2006
خبر کا کوڈ: 1516084
بين الاقوامی گروپ: اٹلی كےشہر توسكن كےمسلمان معاشرہ نے صلح كی علامت كی خاطر اور تبادلہ خيال كے مواقع پيدا كرنے كی غرض سے اس شہر كی نئی مسجد كی تعمير كی جگہ پر كرسمس كی مناسبت سے درخت كاری كی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانسيسی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے نقل كيا ہے كہ توسكن شہر میں مسلم سوسائٹی كے چيئرمين امام فراز جبارين نے اس پاليسی كو مسجد كی تعمير میں ممانعت كے رد عمل كے طور پر بيان كيا –
اس مسجد كی تعمير كو ايك ماہ كا عرصہ ہونے كو ہے ليكن اس عرصہ میں مختلف قوم پر ست عناصر نے كئی دفعہ اپنی متعصب كاروائياں دكھائیں جن میں سے ايك یہ ہے كہ خنزير كے سر كو مسجد كے دروازے پر لٹانا اور اس قسم كے دوسرے كئی توھين آميز اقدامات –
امام جبارين نے كہا كہ اگر كرسمس درخت كاری كی رسم غير اسلامی ہے اور اسلامی تہذيب سے تعلق نہیں ركھتی ليكن ہم نے اسے مختلف تہذيبوں كے درميان صلح و دوستی كے پيغام كے طور پر انجام ديا ہے-

نظرات بینندگان
captcha