دارالحديث پبلشرز كے انچارج احمد امينی نے ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو میں كہا ہے كہ آيت اللہ محمد محمدی ری شہری كی كتاب پيغمبر اعظمۖ كی دوبارہ طباعت كی جا رہی ہے-انہوں نے كہا كہ یہ كتاب دلائل پيغمبری ، حكمت پيغمبری،پايان پيغمبری، رسالت جہان محمد ۖ ،محمد از زبان محمدۖ، محمد از زبان علی جيسے مضامين پر مشتمل ہے-