امسال روس كے حجاج كرام میں پچاس فيصد كا اضافہ ہوا-

IQNA

امسال روس كے حجاج كرام میں پچاس فيصد كا اضافہ ہوا-

11:42 - December 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1516188
بين الاقوامی گروپ: امسال روس سے حج بيت الحرام كے لیے جانے والے حجاج كرام میں ۵۰ فيصد اضافہ ہوا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نووستی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كے حج كے امور كے انچارج احمد بلالوف نے كہا ہے كہ اس سال روس كے حجاج میں ۵۰ فيصد اضافہ ہوا ہے اور يوں یہ تعداد ۱۸ ھزار ہوگئی ہے انہوں نے كہا پچھے سال ۱۲ ھزار روسی حج بيت اللہ سے مشرف ہوۓ تھے انہوں نے كہا كہ آئندہ سال ۲۰ ہزار افراد حج سے مشرف ہوں گے جو كہ سعودی حكومت كی طرف سے روس كا سركاری كوٹہ ہے –انہوں نے كہا كہ ۵ ہزار افراد ہوائی جہاز كے ذريعہ اور باقی افراد زمينی راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں-
بلالوف نے كہا كہ اكثر روسی حجاج داغستتانی اور چيچنيا سے تعلق ركھتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha