ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے رائٹرز نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسپين كےمسلمانوں نے اس شہر كے عہدہ داروں كو بار بار كہنے پر انہیں مركزی كليسا میں جو كہ ۹ویں صدی ھجری تك مسجد تھا عبادت كی اجازت دی جاۓ اب اسپين كے اسلامی راھنماٶں نے ايك خط كے ذريعہ پوپ پنڈيكٹ سے درخواست كی ہے كہ وہ اس مسئلہ میں ثالثی كا رول ادا كریں تاكہ مسلمانوں كو عبادت كی اجازت مل جاۓ
اسلامی كونسل اسپين كے سربراہ منصور اسكودرو نے كہا كہ كيتھولك راھنما اسپين میں مسلمانوں كی بڑھتی ہوئی مقبوليت سے بوكھلا كر مسلمانوں كی عبادت سے روك رہے ہیں-
اسپانوی اخبار اے بی سی نے گذشتہ ہفتے لكھا تھا كہ مسلمانوں كی درخواست كے بار بار رد ہونے پر سعودی حكام نے ايك مسجد جو كہ مسجد الحرام كے طرز پر ہو بنانے كا پروگرام بنايا ہے جس كو منظور كر ليا گيا ہے –واضح رہے كہ اسپين میں ۵ لاكھ مسلمان زندگی بسر كرتے ہیں-