حزب اللہ كے سربراہ :اس سال حج عالم اسلام كے اتحاد میں مضبوطی كا سبب بنے گا-

IQNA

حزب اللہ كے سربراہ :اس سال حج عالم اسلام كے اتحاد میں مضبوطی كا سبب بنے گا-

13:10 - December 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1516480
بين الاقوامی گروپ: حزب اللہ كے راہنما جناب سيد حسن نصر اللہ نے حج كو عالم اسلام میں اتحاد و يگانگت كو مزيد مضبوط بنانے كا بہترين ذريعہ قرار ديتے ہوۓ عالم اسلام پر زور ديا كہ اس فرصت كو غنميت جانتے ہوۓ بھر پور استفادہ كرنا چاہیے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فلسطينی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حج كے ايام ،عالم اسلام میں اخوت و بھائی چارے كی فضا قائم كرنے كا بہترين زريعہ میں اور فتنہ پردازی كی سازشوں كو ناكام بنانے كابہترين موقع ہے
انہوں نے كہا كہ عالم اسلام كے خلاف روز بروز كی سازشوں سے اس سال حجاج كی ذمہ دارياں سنگين ہیں –كيونكہ اسرائيل كی لبنان و فلسطين كے خلاف شرمناك كاروائياں ،امريكہ كی عراق میں خون كی ھولی كھيلنا اور عالم اسلام میں تفرقہ اندازی پيدا كرنا یہ عالم اسلام كے خلاف سازشیں ہیں-
سيد حسن نصر اللہ نے بعض نام نہاد اسلامی فرقوں كی طرف اشارہ كيا جو مسلمانوں كی بجاۓ مغربی ممالك كے ساتھ دوستی كو ترجيح ديتے ہیں اور ان كے آلہ كار بنے ہوۓ ہیں-
انہوں نے شعائر الہی كی تعليم اور مقامات مقدسہ كی حفاظت اور مناسك حج كو تمام تر اختلافات سے بالا ہو كر انجام دينے كو حجاج كرام كا وظيفہ قرار ديا اور حج كمیٹی كو چاہیے كہ ان امور كی بہتر انداز میں نگرانی كرے-

نظرات بینندگان
captcha