ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے انڈيا ٹائمز سے نقل كيا ہے كہ قرآن كا یہ نادر نسخہ ۲۱۰ سينٹی میٹر لمبا اور ۱۲۰ سينٹی میٹر چوڑا ہے-
اور اس كا وزن ۲۶۰ كلو گرام ہے-
اس قرآن كے بہت بڑے نسخے كو راجا شريف نامی ۴۲ سالہ مسلمان نے ايك سال میں تيار كيا ہے-
اس نے كہا كہ میں نے بہت چھوٹے چھوٹے قرآن تو ديكھے تھے ليكن میں نے بہت بڑا قرآن نہیں ديكھا تھا اسی وجہ سے ميری خواہش تھی كہ ايك بہت بڑا قرآن تيار كروں-