ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سائيبر پريس خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے مسلمان سكالر طارق رمضان كہ جس نے پيغمبر اسلامۖ كی حيات طيبہ پر ايك كتاب بنام محمد ۖ لكھی ہے اور اس كتاب میں اس نے كوشش كی ہے كہ اسلام كے بارے میں غلط تصورات كی نفی كی جا ۓ –اپنی تازہ تقرير میں كہا ہے كہ اسلام كوئی محدود مذھب نہیں اور اسلام مغربی نظام كا مخالف نہیں بے بلكہ اسلام اس نظریہ كا قائل ہے كہ جب كوئی اچھا نظریہ سامنے آۓ تو اس كا استقبال كرنا چاہیے اور درست اور مناسب نظريات كو قبول كرنا چاہیے طارق رمضان نے مزيد كہا كہ كينیڈا كے مسلمان اس ملك كے قوانين كے پابند ہیں اور مسلمانوں كو اپنی اسلامی ثقافت كو بھی نہیں بھولنا چاہیے-
مجلہ ٹائمز نے نقل كيا ہے كہ موجودہ دور كے تقريبا ۱۰۰ مفكرين بھی اس تقرير میں موجود تھے-