طارق رمضان نے كينیڈا كے مسلمانوں كو اعتدال پسند قرار ديا –

IQNA

طارق رمضان نے كينیڈا كے مسلمانوں كو اعتدال پسند قرار ديا –

14:12 - January 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1516856
بين الاقوامی گروپ: سوئیٹزرلينڈ كے مسلمان دانشور طارق رمضان نے كينیڈا میں اپنی ايك تقرير میں كينیڈا كے مسلمانوں كو اعتدال پسند اور دوسروں كے عقايد كا احترام كرنے والا قرار ديا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سائيبر پريس خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے مسلمان سكالر طارق رمضان كہ جس نے پيغمبر اسلامۖ كی حيات طيبہ پر ايك كتاب بنام محمد ۖ لكھی ہے اور اس كتاب میں اس نے كوشش كی ہے كہ اسلام كے بارے میں غلط تصورات كی نفی كی جا ۓ –اپنی تازہ تقرير میں كہا ہے كہ اسلام كوئی محدود مذھب نہیں اور اسلام مغربی نظام كا مخالف نہیں بے بلكہ اسلام اس نظریہ كا قائل ہے كہ جب كوئی اچھا نظریہ سامنے آۓ تو اس كا استقبال كرنا چاہیے اور درست اور مناسب نظريات كو قبول كرنا چاہیے طارق رمضان نے مزيد كہا كہ كينیڈا كے مسلمان اس ملك كے قوانين كے پابند ہیں اور مسلمانوں كو اپنی اسلامی ثقافت كو بھی نہیں بھولنا چاہیے-
مجلہ ٹائمز نے نقل كيا ہے كہ موجودہ دور كے تقريبا ۱۰۰ مفكرين بھی اس تقرير میں موجود تھے-
نظرات بینندگان
captcha