تمام اديان الہی سعادت كی طرف ہدايت كرتے ہیں-

IQNA

تمام اديان الہی سعادت كی طرف ہدايت كرتے ہیں-

12:44 - January 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1517051
فكر و نظر گروپ:تمام اديان الہی انسانيت كو سعادت ابدی كی طرف ہدايت كرتے ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان حجة الاسلام و المسلمين يوسف زادہ نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ تمام اديان الہی انسان كو ہدايت و كاميابی كی طرف ہدايت كرتے ہیں اور توحيد ،معاد اور نبوت جيسے اصول دين میں مشترك ہیں اور تمام اديان الہی خداوحدہ لا شريك كی پرستش كی دعوت ديتے ہیں اور انسان كو كمال تك پہنچانے كے لیے آتے ہیں-
حجة الاسلام يوسف زادہ نے كہا كہ تمام اديان الہی كے پيروكاروں كو ايك دوسرے كا احترام كرتے ہوۓ سعادت ابدی كی طرف پيشقدمی كرنی چاہیے-
انہوں نے كہا كہ مذھب اور بے دين قوتیں ہميشہ اديان الہی كے پيروكاروں كے درميان تفرقہ اندازی كرتی آئی ہیں ليكن ہمیں چاہیے كہ ان كی شازشوں كو ناكام بناتے ہوۓ متحد رہیں-

نظرات بینندگان
captcha