ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كے روزنامہ الوطن سے نقل كيا ہے كہ اس تقريب میں سوڈان اور سيراليون كے صدور، اسمايل ھنيئہ فلسطين كے وزير اعظم، احمد فتحی سرور مصر كے پارليمنٹ كے سپيكر اور عراق كے عبد المہدی عراق كے نائب صدر بھی شامل تھے-
اس كے علاوہ علماء، وزراء، سفراء اور اسلامی اور عربی ممالك كے اعلی حكومتی عہدہ دار بھی موجود تھے-
اس ملاقات میں جناب ملك عبد اللہ نے مہمانوں كا شكریہ ادا كرتے ہوۓ حكومت سعودی عرب كی طرف سے حجاج كرام كی سہولت كے لیے اقدامات كی طرف اشارہ كيا-