ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ عراقی محقق نے اپنی كتاب، اسامی در قرآن، میں قرآن میں موجود اسماء كی تحقيق كی ہے اور دسيوں منابع سے استفادہ كيا ہے –
یہ كتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے پہلے باب میں اماكن كے نام بيان كیے گئے ہیں مانند كعبہ ،مساجد، شہر ،غاریں اور بھشت كے نام دوسرے باب میں خدا كی صفات اور خدا كے اسماء بيان كیے گۓ ہیں مانند الرحمن ،الحق ،الجميل-
تيسرے باب میں قرآن مجيد میں موجود شخصيات كے متعلق بحث كی گئی ہے –
مانند ياجوج اور ماجوج ،لقمان ،اور انكے بیٹے وغيرہ-
چوتھے باب میں پھلوں اور جڑی بوٹيوں كے اسماء پر تحقيق كی گئی ہے-
اور پانچویں باب میں قرآن كريم میں مذكور حيوانات اور حشرات كے ناموں پر تحقيق كی گئی ہے-