ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مركز اطلاعات فلسطين كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيل كی جانب سے انسانيت كے خلاف یہ جرم اس بات كا ثبوت ہے كہ اسرائيل‘ مزاحمت اور انتفاضہ كا مقابلہ كرنے میں ناكام ہوچكا ہے‘ جيسے جيسے وہ وقت قريب آ رہا ہے جسے غزہ سے اسرائيلی انخلا كا نام ديا جا رہا ہے- اسرائيل اپنی جارحيت میں تيزی لائے گا- اسرائيل كی جانب سے قتل عام كی كارروائيوں میں شدت‘ فلسطينی گروپوں كے لئے مذاكرات جاری ركھتے ہوئے قومی يكجہتی كے لئے ايك قدم ثابت ہوگی- اسرائيلی جيلوں میں جو كچھ ہو رہا ہے وہ اس سے كہیں بدتر ہے جو عراق كی جيل ابو غريب میں ہوا-اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری يورپی دنيا كے مسائل كے لئے متحرك نظر آتے ہیں ‘ليكن بيسيوں سالوں سے فلسطين میں جو ہو رہا ہے اس پر كوئی توجہ نہیں ؟