ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بشير الاسلام خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كينيا كے صدر اموای كيباكی نے طرفين پر زور ديا ہے كہ ملك میں جنگ وجدال كی بجاۓ امن و صلح قائم كيا جاۓ-
انہوں نے صومالیہ میں امن قائم كرنے كےلیے ہمسایہ ممالك كی ايك كانفرنس بلانے كی تجويز بھی پيش كی-
واضح رہے كہ صومالیہ كی حكومت گذشتہ كئی ماہ سے اسلام پسندوں كے ساتھ جنگ كی سی حالت میں ہے اور ان كی اراضی كو ہتھيا ليا ہے اسلام پسندوں نے بھی حتمی كاميابی تك جہاد كرنے كا اعلان كر ركھا ہے-