كينيا كے صدر نے صومالیہ كے حكام اور اسلام پسندوں كے مابين مذاكرہ پر زور ديا ہے-

IQNA

كينيا كے صدر نے صومالیہ كے حكام اور اسلام پسندوں كے مابين مذاكرہ پر زور ديا ہے-

12:55 - January 06, 2007
خبر کا کوڈ: 1517847
بين الاقوامی گروپ: اسلام پسندوں اور صومالیہ و ايتھوپيا كی متحدہ افواج كے مابين تصادم كے بعد كينيا كے صدر نے صومالیہ كے حكام سے كہا ہے كہ وہ اسلام پسندوں كے ساتھ مذاكرات كریں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بشير الاسلام خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كينيا كے صدر اموای كيباكی نے طرفين پر زور ديا ہے كہ ملك میں جنگ وجدال كی بجاۓ امن و صلح قائم كيا جاۓ-
انہوں نے صومالیہ میں امن قائم كرنے كےلیے ہمسایہ ممالك كی ايك كانفرنس بلانے كی تجويز بھی پيش كی-
واضح رہے كہ صومالیہ كی حكومت گذشتہ كئی ماہ سے اسلام پسندوں كے ساتھ جنگ كی سی حالت میں ہے اور ان كی اراضی كو ہتھيا ليا ہے اسلام پسندوں نے بھی حتمی كاميابی تك جہاد كرنے كا اعلان كر ركھا ہے-

نظرات بینندگان
captcha