ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الشرق الاوسط كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كچھ عرصہ قبل اسلامی ممالك كے سربراہوں كے ايك اجلاس میں ملائشيا كے وزير اعظم عبد اللہ احمد بداوی نے اس كمیٹی كی تجوزی پيش كی تھی كہ جس كو بھاری اكثريت سے منظور كر ليا گيا تھا –
بداوی نے كہا كہ اس كمیٹی كے قيام كا مقصد غريب مسلم ممالك كی امداد كرنا ہے-
اس طرح ملائشيا كے مذھبی امور كے وزير عبد اللہ محمد زين نے كہا كہ اس كا مقصد اسلامی ممالك میں دولت كی عادلانہ تقسيم ہے آخر میں زين نے ملائشيا میں قائم مختلف كمیٹيوں كی طرف اشارہ كيا كہ وہ انتہائی كاميابی كے ساتھ مستحقين كے لیے زكات كو جمع كرتی ہیں