جرمنی میں اسلام كی طرف رجحان میں روز بروز اضافہ ۔

IQNA

جرمنی میں اسلام كی طرف رجحان میں روز بروز اضافہ ۔

14:20 - January 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1518052
بين الاقوامی گروپ:جرمنی میں اسلام كی طرف رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی كونسل جرمنی كے سربراہ اكسل كولر نے ايك بيان میں كہا ہے كہ اسلام نے جرمنی میں خاص مقام حاصل كرليا ہے اور ايك سروے كے مطابق جرمن عوام بڑی تيزی كے ساتھ اسلام كی طرف مائل ہو رہے ہیں انہوں نے كہا كہ گذشتہ سال تقريبا ايك ہزار جرمن باشندے مشرف بہ اسلام ہوۓ ہیں وہ لوگ جو اسلامی رجحان ركھتے ہیں ان كی تعداد بہت زيادہ ہے-
كولر نے كہا كہ اس وقت جرمنی میں مسلمانوں كی تعداد ۳۲ لاكھ كے نزديك ہے اور گذشتہ چند سالوں میں تقريبا ۱۵ ہزار جرمن باشندے دائرہ اسلام میں داخل ہو چكے ہیں واضح رہے كہ گذشتہ سال ايك مسيحی عالم نے اسلام كی بڑھتی ہوئی مقبوليت كو ديكھ كر خود كو آگ لگا دی تھی-

نظرات بینندگان
captcha