ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سير اليون كے روزنامہ Awareness Tims سے نقل كيا ہے كہ یہ كانفرنس عيد سعيد غدير كی مناسبت سے منعقد ہوئی اور اس میں زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگوں نے شركت كی –
شيخ الامين جو انا جو كہ اس كانفرنس كے سربراہ ہیں نے كہا كہ اہل سنت اور اہل تشيع كے پاس بہت سی روايات موجود ہیں كہ جو پيغمبر كی رحلت كے بعد اہل بيت كی رہبری پر دلالت كرتی ہیں اور اسی طرح قرآن مجيد میں بہت سی آيات ہیں كہ جو اہل بيت كی رہبری پر دلالت كرتی ہیں-