ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا) نے ANGUSREIDكے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك سروے رپورٹ كے مطابق جو ڈيلی ٹيلی گراف میں چھپی ہے ۵۳ فيصد سے زيادہ برطانوی باشندوں كا كہنا تھا كہ حكومت برطانیہ مسلمانوں كے عقائد و مذہبی رسومات كے ساتھ ھم آہنگ ہو سكتی ہے ـ
واضح رہے كہ جارج بش اور ٹونی بلر نے كہا تھا كہ ہماری جنگ دہشت گردوں كے خلاف ہے اسلام كے خلاف نہں ہے ـ ليكن عملی طور پر يورپ میں مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك برتا جا رہا ہے ـ برطانیہ میں ڈیڑھ ملين سے زيادہ مسلم سكونت پذير ہیں ـ