ايرانی صدر كو يو اے ای كے دورے كی دعوت.

IQNA

ايرانی صدر كو يو اے ای كے دورے كی دعوت.

14:11 - January 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1518787
بين الاقوامی گروپ :كويت سٹی متحدہ عرب امارات كے صدر شيخ خليفہ بن زيد ال نہيان نے ايرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد كو يو اے ای كا دورہ كرنے كی دعوت دی ہے









ايران كی قرآنی خبر رسان ايجينسی (ايكنا) نے روزنامه جنگ سے نقل كيا هے كه كويت سٹی متحدہ عرب امارات كے صدر شيخ خليفہ بن زيد ال نہيان نے ايرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد كو يو اے ای كا دورہ كرنے كی دعوت دی ہے اور كہا ہے كہ امارات كی سرزمين پر ايران كے خلاف كسی بھی قسم كی سرگرميوں كی اجازت نہیں دی جائے گی ۔كويت نيوز ايجنسی كے مطابق ايرانی صدر كو باضابطہ دعوت نامہ امارات كے وزير خارجہ شيخ عبداللہ بن زيد ال نہيان نے تہران میں ملاقات كے دوران پيش كيا۔اماراتی وزير خارجہ نے صدر احمدی نژاد كے ساتھ ملاقات كے دوران اميد ظاہر كی كہ ايران اور متحدہ عرب امارات كے درميان باہمی تعلقات تمام شعبوں میں مزيد مستحكم ہونگے۔انہوں نے مزيد كہا كہ چند عالمی طاقتوں كی پاليسيوں كو ايران، امارات تعلقات پر كسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہونے ديا جائے گا۔اس موقع پراحمدی نژاد نے ايران كے ساتھ متحدہ عرب امارات كے تعلقات كو مثالی اور اسٹریٹجك لحاظ سے انتہائی اہميت كا حامل قرار ديا ہے۔دریں اثنا امارات كے وزير خارجہ نے ايرانی ہم منصب منوچہر متقی كے ہمراہ پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اگرچہ انكا ملك ايران كے ساتھ چند مسائل پر اختلاف رائے ركھتا ہے۔ تاہم ان اختلافات كو دشمنی قرارنہیں ديا جاسكتا ۔انہوں نے كہا كہ امارات ہميشہ سے ايرانی عوام كا دوست رہا ہے ۔ اس دوران ايرانی وزير خارجہ منوچہر متقی نے كہا كہ امارات كے ساتھ انكے ملك كے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں تاہم یہ تعلقات كسی ملك كے خلاف نہیں ہیں نہ ہی كسی دوسرے ملك كو ہمارے تعلقات كے درميان حائل ہونے كی اجازت دیں گے۔


نظرات بینندگان
captcha