ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نےجنگ نيوز ايجنسی كے حوالے سے بيان كيا ہے كہ فلسطين كے وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے كہا ہے كہ عوام خانہ جنگی سے متعلق امريكی اور اسرائيلی كوششوں كو ناكام بنادیں ۔انہوں نے اپيل كی كہ حماس اور الفتح آپس كی لڑائی ترك كر دیں ۔عرب ٹی وی كے مطابق غزہ میں فلسطينی عوام سے خطاب میں انہوں نے كہا كہ قومی يكجہتی وقت كی اہم ضرورت ہے ۔ان كا كہنا تھا كہ خطے میں امريكی اور اسرائيلی پاليسی كا بنيادی مقصد فلسطينی سرزمين پر خانہ جنگی كرانا ، متنازعہ ديوار اور یہودی آباديوں كی تعمير جاری ركھناہے ۔اسمٰعيل ہانیہ نے كہا كہ اسرائيل اور امريكا فلسطينی پناہ گزينوں كو اپنی سرزمين كی واپسی كے حق سے محروم كرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپيل كی كہ فلسطينی عوام خانہ جنگی كی كوششوں كو ناكام بنادیں اور حما س اور الفتح آپس كی لڑائی روك دیں۔اسمٰعيل ہنیہ نے كہا كہ وہ قومی حكومت كی تشكيل كے لئے داخلی اور بيرونی سطح پر قومی ڈائيلاگ كے دوبارہ فوری آغاز كی دعوت ديتے ہیں ۔انہوں نے كہا كہ حكومت سركاری ملازمين كو تنخواہوں كی ادائيگی سميت فلسطينی قوم كے تمام مسائل حل كرنے كی ہر ممكن كوشش كررہی ہے ۔ انہوں نے كہا كہ فلسطينی حكومت مقبوضہ بيت المقدس اور فلسطينی قيديوں كی رہائی سميت كسی بھی مؤقف سے دستبردار نہیں ہوگی ۔