ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سفر نیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مسجد رميل دی ماتيو كے زير نظر تعمير كی جاۓ گی اور ظاہرا یہ كسی مسجد كے مشابہ نہیں صرف مسجد كا بالائی حصہ مكہ كے رخ پر بنايا گيا ہے اور اس مسجد كے مينار بھی تعمير نهیں كیے جائیں گے اس مسجد كا رقبہ ۸۰۰ مربع میٹر ہے اور كن شہر كی ميونسپل كمیٹی نے یہ جگہ مسلم برادری كو مسجد بنانے كے لیے دی ہے-
مسلمان ابتداء میں اس مسجد كو اسلامی طرز تعمير پر بنانا چاہتے تھے جو منظور نہ ہوا-
واضح رہے كہ اس شہر میں مسلمانوں كے لیے اس سے پہلے صرف ايك مسجد اور چند نماز خانے تھے-
مسلمان كے جن كی تعداد اس شہر میں ۷ ہزار كے قريب ہے كئی مرتبہ مسجد كی توسيع يا ايك نئی مسجد بنانے كا مطالبہ كر چكے ہیں-