ايرن: عراق میں گرفتار سفارتكاروں كو فوری رہا كيا جائے

IQNA

ايرن: عراق میں گرفتار سفارتكاروں كو فوری رہا كيا جائے

14:47 - January 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1519487
بين الاقوامی : ايران نے عراق میں گرفتار كئے گئے اپنے 5 باشندوں كی فوری رہائی كا مطالبہ كيا ہے ۔




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا ) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هےكه ايران نے عراق میں گرفتار كئے گئے اپنے 5 باشندوں كی فوری رہائی كا مطالبہ كيا ہے ۔ايرانی دفتر خارجہ كے ترجمان محمد علی حسينی نے كہاہے كہ گرفتار كئے گئے پانچوں سفارتكار ہیں۔انہوں نے مطالبہ كيا كہ امريكا اربيل كے ايرانی قونصل خانے كی توڑ پھوڑ كا ہرجانہ ادا كرے ۔ايك سوال كے جواب میں محمد علی كا كہنا تھا كہ پانچوں افراد اپنے قانونی دائرہ كا ر میں رہتے ہو ئے كا م كر رہے تھے۔امريكی فوج نے اربيل كے ايرانی قونصل خانے سے جمعرات كو 5 افراد كو گرفتار كر ليا تھا ،اور اب امريكی فوج نے ان پر مزاحمت كا روں كو اسلحہ فراہم كر نے كا الزام عائد كيا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha