لبنان كی فتوی كمیٹی نے ۲۰ جنوری كو ہجری قمری كے نۓ سال كے آغاز كا دن قرار ديا –

IQNA

لبنان كی فتوی كمیٹی نے ۲۰ جنوری كو ہجری قمری كے نۓ سال كے آغاز كا دن قرار ديا –

15:05 - January 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1519499
اعزازی نامہ نگار مجتبی وحيد دوست كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی فتوی كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ ۲۰ جنوری كو ھجری قمری كے نۓ سال كا آغاز اور يكم محرم سن ۱۴۲۸ ھ ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیہ میں مسلمانوں سے تقاضا كيا گيا ہے كہ اپنی گفتار اور كردار میں خواہ مخفی يا آشكار خدا اور رسول خداۖ كی اطاعت كریں اور اس نۓ سال میں اپنی اولاد كی تربيت اسلام كے بنيادی اصولوں كے مطابق كریں-
لبنان كی فتوی كمیٹی نے اپنے اس بيانیہ میں تاكيد كی ہے كہ ھجری قمری كے اس نۓ سال میں ايك دوسرے سے محبت پھيلانے اور عالمی سطح پر امن و امان برقرار كرنے كو اھميت دينی چاہیے اور سنت نبوی اور پرھيز گاری كی طرف خاص طور پر توجہ دينی چاہیے-
لبنان كے مفتی شيخ محمد رشيد راغب قبانی ھجری قمری كے نۓ سال كی آمد كی مناسبت سے جمعہ ۱۹ جنوری كو عصر كو مسلمانوں كے درميان اتحاد اور وحدت پر مشتمل ايك بيانیہ صادر كر رہے ہیں-
نظرات بینندگان
captcha