افغانستان كے دو ھنر مندوں كا اس ملك كے صدر كو قران كريم كا تحفہ-

IQNA

افغانستان كے دو ھنر مندوں كا اس ملك كے صدر كو قران كريم كا تحفہ-

14:58 - January 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1519744
بين الاقوامی گروپ:افغانستان كے دو جوانوں نے قرآن كريم كا ايك نفيس نسخہ اپنے ملك كے صدر كو تحفہ كے طور پر پيش كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ا يكنا شعبہ خراسان رضوی نے صدای افغان خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ افغانستان كے صدر حامد كرزئی نے ان دو ہنر مندوں حاجی عبد اللہ وردك اور عب الغفار وردك سے ملاقات كے دوران كہا:آج افغانستان اپنی كوئی ہوئی تاريخی اور ثقافتی حيثيت كو اسلامی ممالك میں دوبارہ بحال كر رہا ہے-
انہوں نے ان دو جوانوں كی تعريف كرتے ہوۓ كہا:اس طرح كے جوانوں كی محنت سے مسلط كی ہوئی جنگوں میں فراموش ہونے والے افغانستان كی ثقافت واضح ہو جاتی ہے-
افغانستان كے صدر نے ان دو ہنر مند بھائيوں كی دن رات كی محنت كو سراہا اور آرزو كی كہ یہ دونوں اسی طرح اس راستے میں اپنی كوشش كو جاری ركھیں-
اس ملاقات میں حاجی عبد اللہ وردك اور عبد الغفار وردك نے قرآن كريم كے اس نفيس نسخہ كے بارے میں وضاحت كرتے ہوۓ كہا :اس قرآن كی كتابت ۶۰۴ صفحات اور ۱۵ ہزار گھنٹوں كی خطاطی اور اسے نفيس سے نفيس تر بنانے كے لیے كام كيا-
قابل ذكر ہے كہ اس قرآن مجيد كا وزن ۱۷ كلو ،طول ۶۰ سينٹی میٹر اور عرض ۴۵ سينٹی میٹر ہے-

نظرات بینندگان
captcha