امام سجاد ۜ قرآن سائنسز كالج كا بہبہان شہر میں افتتاح –

IQNA

امام سجاد ۜ قرآن سائنسز كالج كا بہبہان شہر میں افتتاح –

11:45 - January 16, 2007
خبر کا کوڈ: 1519921
قرآنی سرگرمياں گروپ:امام سجادۜ قرآن سائنسز كالج كا افتتاح گذشتہ كل بہبہان كے ذمہ دار افراد كی شركت سے ہوا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے صوبہ خوزستان سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كالج بہبہان كے ايك آدمی كے تعاون سے تعمير ہوا جس پر ۱۴ كروڑ ايرانی تومان كی لاگت آئی ہے –یہ كالج ڈیڑھ ھيكٹر كے رقبہ پر واقع ہے اور ۳ ہزار مربع میٹر پر اس كی عمارت تعمير ہوئی ہے-
اس كالج كی تاسيس كا مقصد قرآنی تعليمات اور اسلامی تہذيب كو فروغ دينا اور جوان نسل كو ان تعليمات كی طرف جذب كرنا بتايا گيا ہے-
ياد رہے كہ اس شخص كی عمر ۱۰۴ سال بتائی گئی ہے جو بيرون ملك سكونت پذير ہے اور بہبہان شہر میں اس نے مساجد اور علمی مراكز كی تعمير میں بہت زيادہ امداد كی ہے-

نظرات بینندگان
captcha