اسلامی جہاد:كنڈوليزا رائس كا دورہ ،فلسطين كے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے

IQNA

اسلامی جہاد:كنڈوليزا رائس كا دورہ ،فلسطين كے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے

13:15 - January 16, 2007
خبر کا کوڈ: 1519957
بين الاقوامی گروپ:فلسطين كی اہم عسكری تنظيم ’’اسلامی جہاد‘‘ نے امريكی وزير خارجہ كے دورہ مشرق وسطی كو خطے كے ممالك كے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار ديا ہے-


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مركز اطلاعات فلسطين سے نقل كيا ہے كہ غزہ میں تنظيم كے ہیڈ كوارٹر كی جانب سے جاری كیے گئے ايك بيان میں كہا گيا ہے كہ كنڈوليزارائس كے دورے كا مقصد خطے میں اسرائيلی پاليسيوں پر عمل درآمد میں اسرائيل كی معاونت كرنا ہے- ترجمان نے كہا كہ امريكہ فلسطين كے داخلی معاملات اور كشيدگی سے فائدہ اٹھا كر سياسی جماعتوں كے مؤقف میں تبديلی لانے كی كوشش كررہا ہے- اسلامی جہاد كے ترجمان نے مشرق وسطی میں میں امريكی اور اسرائيلی اقدامات كو مسترد كرديا- انہوں نے كہا كہ امريكہ ايك طرف اسرائيل اور اس كے ہمنواؤں كو اسلحہ اور تربيت دے رہا ہے اور دوسر ی جانب قيام امن اور جمہوريت كا دعوی كرتا ہے، جبكہ یہ اقدامات ہی دراصل جمہوريت كش اور بدامنی كا باعث ہیں-


نظرات بینندگان
captcha