ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نسيج سائٹ سے نقل كيا ہے كہ مصر كے وزير اوقاف اور مذھبی امور محمود حمدی زقزوق نے ۸۸ ممالك اور عالم اسلام كے آٹھ اداروں كے اس كانفرنس میں شركت كی خبر دی ہے-
انہوں نےمزيد كہا كہ اس كانفرنس میں گلوبلائزيشن اور عالم اسلام كے اجتماعی اور ثقافتی مسائل كا تجزیہ و تحليل كيا جاۓ گا –جس میں مندرجه ذيل موضوعات كو زير بحث لايا جاۓ گا ،اسلام ،گفت گو بين اديان ،اسلامی تہذيب ،ثقافتی شناخت ،ثقافتی اور معاشرتی انسانی حقوق،گلوبلائزيشن كے خطرات ،دين اور میڈيا وغيرہ
انہو ں نے اس كانفرنس كا ايك اورمقصد مشرق وسطی میں موجود بحران بالخصوص وحدت شيعہ و سنی كو انتہائی اہم مسئلہ قرار ديا –