ا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ہندوستانی شہر بمبئی سے چھپنے والے اخبار اردو ٹائمز سے نقل كيا ہے كہ (تسليمہ نسرين)نے ايك مقالہ (آئیں پردہ كو آگ لگائیں) Lets Burn the Burga كے موضوع پر ہندوستان كے ہفت روزہ چشم انداز میں شائع كر كے تمام مسلمانوں كے احساسات كو مجروح كيا ہے –
اس نے كتاب صحيح بخاری كی احاديث سے استفادہ كرتے ہوۓ حجاب كے بارے میں قرآنی آيات پر تنقيد كی ہے اسی طرح مصنفہ نے اس سے پہلے بھی قرآن كی بے حرمتی كے بارے میں ايك كتاب لكھی جو اس كے بنگلہ ديش سے نكلنے كا باعث بنی اور امريكہ اور يورپ كی حمايت اس كے شامل حال ہوگئی-