فلپائن كے مسلمانوں كا سعودی عرب پر اعتراض-

IQNA

فلپائن كے مسلمانوں كا سعودی عرب پر اعتراض-

14:55 - January 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1520336
اعزازی خبر نگار سليمان تودہ زارع :فلپائنی مسلمانوں نے سعودی حكومت كی طرف سے قران كريم كے غلط ترجموں كی اشاعت پر اعتراض كيا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ہندوستانی شہر حيدر آباد سے چھپنے والے اخبار منصف سے نقل كيا ہے كہ فلپائنی مسلمانوں نے مانيل شہر میں سعودی سفارت خانہ كے سامنے اكٹھے ہو كر سعودی حكومت كے علاقائی زبان مورناٶMoranao میں قرآن كے غلط ترجمہ كی اصلاح كا مطالبہ كيا فلپائن كے علماء اور ائمہ جماعت نے سعودی عرب كے سفير پر سخت اعتراض كرتے ہوۓ اس علاقائی زبان میں قرآن كے غلط ترجموں كو اٹھا لينے كا تقاضا كيا۰
قابل ذكر ہے كہ یہ مذكورہ قرآن جدہ انٹر نيشنل ائرپورٹ پر فلپائنی حجاج كے درميان تقسيم كیے گۓ –

نظرات بینندگان
captcha