لبنان :سينورا حكومت كے خاتمے كيلئے ملك گير ہڑتال كا اعلان ۔

IQNA

لبنان :سينورا حكومت كے خاتمے كيلئے ملك گير ہڑتال كا اعلان ۔

14:54 - January 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1520712
بين الاقوامی گروپ :لبنان كی اپوزيشن نے وزير اعظم فواد سينورا كی حكومت كے خاتمے كے لیے اگلے ہفتے سے ملك گير ہڑتال كا اعلان كيا ہے۔







ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا ) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه لبنان كی اپوزيشن نے وزير اعظم فواد سينورا كی حكومت كے خاتمے كے لیے اگلے ہفتے سے ملك گير ہڑتال كا اعلان كيا ہے۔اپوزيشن جماعت كے سينئر عہديدار نے بتايا كہ متحدہ اپوزيشن نے حكومت كے خلاف تحريك مزيد تيز كر تے ہوئے پارليمانی اليكشن وقت سے پہلے كرانے كا مطالبہ كيا ہے اور كہا ہے كہ ہڑتال كركے ہوائی اڈوں اور بندرگاہ سميت ملك كے تمام اہم كاروباری مراكز كو بند كر ديا جائے گا ۔ ہڑتال پيرس میں ہونے والی انٹرنيشنل كانفرنس سے دو روز پہلے كی جارہی ہے، جس میں لبنانی وزير اعظم فواد سينيورا شركت كریں گے۔ فواد سينورا كو اس كانفرنس میں اربوں ڈالرامداد ملنے كی توقع ہے ، جس وہ لبنانی معيشت كو سہارا دیں گے۔ پچھلے سال اسرائيل اور حزب اللہ كے درميان جنگ میں لبنانی معيشت كو شديد نقصان پہنچا تھا۔ اس سے پہلے حزب اللہ كے سربراہ حسن نصراللہ نے اپنے ٹی وی انٹرويو میں كہا تھا كہ متحدہ اپوزيشن اپنی تحريك كو تيزكررہی ہے جس سے حكومت ڈگمگاجائے گی۔
نظرات بینندگان
captcha