سوریہ میں پيغمبر اعظم ۖ كے موضوع پر عالمی كانفرنس كا انعقاد-

IQNA

سوریہ میں پيغمبر اعظم ۖ كے موضوع پر عالمی كانفرنس كا انعقاد-

15:29 - January 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1520728
بين الاقوامی گروپ:سوریہ میں ايرانی كلچر سنٹر كی طرف سے اسلامی ممالك كے درميان اتحاد و وحدت كی فضا قائم كرنے كی غرض سے پيغمبر اعظم ۖ كے موضوع پر عالمی كانفرنس دمشق میں منعقد ہوگی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے غدير عالمی انسٹيوٹ كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ یہ كانفرنس پيغمبر اعظم ۖ كے سال كی مناسبت سے آپ ۜ كی سيرت طيبہ كی ترويج اور نشرو اشاعت كی غرض سے منعقد كی جا رہی ہے اس كا دوسرا مقصد اسلامی سوسائٹی میں استعمار كی طرف سے فرقہ وارانہ كشيدگی پھيلانے كو روكنا بھی ہے اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب میں سوریہ ،عراق سعودی عرب ،اردن سے علماء اور زعما ء شركت كریں گے ايران سے ايك وفد آيت اللہ خز علی كی سرپرستی میں اس كانفرنس میں شريك ہوگا-

نظرات بینندگان
captcha