حسن نصراللہ :اسرائيلی فوجی سربراہ كا استعفیٰ جنگ میں حزب اللہ كی فتح كا ثبوت ہے،

IQNA

حسن نصراللہ :اسرائيلی فوجی سربراہ كا استعفیٰ جنگ میں حزب اللہ كی فتح كا ثبوت ہے،

15:49 - January 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1520734
بين الاقوامی گروپ :حزب اللہ كے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائيلی فوج كے سربراہ ليفٹيننٹ جنرل ڈين ہالٹز كے استعفے كا خير مقدم كرتے ہوئے كہا ہے كہ آرمی چيف كا استعفیٰ اسرائيل كے ساتھ ہو نے والی جنگ میں حزب اللہ كی فتح كا ثبوت ہے۔






ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه حزب اللہ كے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائيلی فوج كے سربراہ ليفٹيننٹ جنرل ڈين ہالٹز كے استعفے كا خير مقدم كرتے ہوئے كہا ہے كہ آرمی چيف كا استعفیٰ اسرائيل كے ساتھ ہو نے والی جنگ میں حزب اللہ كی فتح كا ثبوت ہے۔ انہوں نے كہا كہ اب اسرائيل كے وزير دفاع اور وزيراعظم كو بھی مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اسرائيلی اخبار كے مطابق حسن نصراللہ نے حزب اللہ كے المنار ٹی وی كو انٹرويو میں كہا كہ اسرائيلی وزير دفاع عامر پيرٹز كو بھی مستعفی ہو جانا چاہے اور میں ان سے استعفے كی توقع ركھتا ہوں۔ حسن نصراللہ نے كہا كہ اسرائيلی وزيراعظم ایہود اولمرٹ كو بھی جنگ میں شكست كی قيمت چكانی ہوگی اور بالآخر اولمرٹ مستعفی ہو جائیں گے يا پھر انہیں اقتدار سے باہر پھينك ديا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ آرمی چيف كا استعفیٰ ظاہر كرتا ہے كہ حزب اللہ نے اسرائيل كے خلاف تاريخی كاميابی حاصل كی تھی
نظرات بینندگان
captcha