ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے سپہر نیٹ سے نقل كيا ہے كہ يورپين تحقيقاتی ادارہ كی سربراہ محترمہ ونيكلر نے ايك پريس كانفرنس میں كہا كہ مسلمانوں كے خلاف قوم پرستانہ اور تعصبانہ رویہ پايا جا رہا ہے جس سے اسلامی تحريك ابھرنے كا خطرہ ہے لہذا اس غلط بر خورد كی تحقيقات ہونا چاہيیں-
انہوں نےمزيد كہا كہ يورپ میں مسلمانوں كے درميان زيادہ بے روزگاری ہے مثال كے طور پر برطانیہ میں بے روزگار مسلمانوں كی تعداد دوسرے اديان كے پيروكاروں سے كہیں زيادہ ہے اسی طرح فرانس میں بھی انہی كو ملازمت ملتی ہے جو فرانسوی الاصل يا بے دين قسم كے لوگ ہوں –
انہوں نے آخر میں كہا كہ كينیڈا يونيورسٹی كے ادارہ EYMC كو چاہیے كے مسلمانوں كی حالت كو بہبود بخشنے كی غرض سےيورپی ممالك پر اپنا اثر و رسوخ استعمال كرے-