امت اسلامی كی وحدت میں تقريب مذاھب كا كردار٬٬ كے عنوان سے قطر میں سيمنار كا انعقاد-

IQNA

امت اسلامی كی وحدت میں تقريب مذاھب كا كردار٬٬ كے عنوان سے قطر میں سيمنار كا انعقاد-

13:52 - January 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1521204
بين الاقوامی گروپ: امت اسلامی كی وحدت میں تقريب مذاھب كے كردار پر ہونے والا یہ سيمينار ۲۰ سے ۲۲ جنوری ۲۰۰۷ ء كو منعقد ہوا جس میں مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے سيكرٹری جنرل جناب آيت اللہ تسخيری بھی شريك ہوۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا) نے مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں مختلف اعتقادی اور مذھبی مسائل كی وضاحت اور مختلف مذاھب كے درميان گفتگو اور اس سے اسلامی معاشروں پر مرتب ہونے والے نتائج كو قطر كے شہر دوحہ كے سيمينار میں بيان كيا گيا-
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد وحدت كلمہ ،مختلف اسلامی نظريات كو ايك دوسرے كے قريب كرنا تاكہ مختلف اسلامی مذاھب میں پائی جانے والے اختلافات اور مذھبی منافرت كا سد باب كيا جاسكے-
اس سيمينار میں ۲۰۰ كے لگ بھگ علماء ،فقہا،دانشور اور يونيورسٹيوں كے اساتذہ مذھبی امور كے وزير ،مختلف ممالك كے مفتی وغيرہ شريك ہوۓ ،یہ سيمينار قطر يونيورسٹی كی طرف سے اردن كے عالمی اھل بيت انسٹیٹوٹ، جامعة الازھر اور مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے-

نظرات بینندگان
captcha