ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كو اس مسجد كے امام نے بتايا كہ اس مسجد كا رقبہ ۶۰۰ مربع میٹر ہے اور مسجد كے اندر ہی مدرسہ بھی ہے جس میں قرآنی اور اسلامی علوم كی تعليم دی جاتی ہے آذربائيجان كے مختلف علاقوں سے طلباء تحصيل علم كے لیے يهاں آتے ہیں اس مسجد كی ديگر سرگرميوں میں قرآنی مقابلے ،آئمہ معصموين كے ميلاد كی مناسبت سے محافل جشن كا انعقاد وغيرہ شامل ہیں-
اس مسجدكے پروگراموں میں جوان نسل كی بھر پور شركت نے مسجد كو چار چاند لگا دیے هیں ۔
مسجد كے امام نے كہا كہ روسی تسلط كے دوران اس مسجد كے مينار توڑ دیے گۓ تھے جو اب مخير حضرات كے تعاون سے دوبارہ تعمير كیے جا رہے ہیں-