ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات میں الجزيرہ اخبار سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شہر رياض میں اس سيمنار كا انعقاد كيا گيا جس میں مذھبی امور اور اوقاف كے وزير جناب صالح بن عبد العزيز نے شركت كی ان كے علاوہ عالم اسلام كی مختلف نامور شخصيات بھی اس سيمينار میں شريك ہوئیں
اس سيمينار میں ماہرين نے اسلام میں وقف كی اہميت، حسن وقف، معاشرے میں وقف كے رواج ،وقف كے فوائد، جيسی ابحاث پر روشنی ڈالی-