ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا ) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه وينزويلا كے صدر ہوگو شاويز نے اس عزم كا اظہار كيا ہے كہ ان كی حكومت امريكی خطرات پر ہميشہ شام اور ايران كا ساتھ دے گی ۔ كراكس میں ہفتہ وار ریڈيو خطاب میں لاطينی امريكا كے ملك وينزويلا كے صدر ہوگو شاويز نے امريكا كو ديوانوں كی سلطنت قرار ديا ہے ۔ان كا كہنا تھا كہ واشنگٹن انہیں اقتدار سے ہٹانے كے درپے ہے ۔انہوں نے كہا كہ امريكا شام كو دھمكياں دے رہا ہے اور وينزويلا ہميشہ شام اور ايران كا ساتھ دے گا۔صدر ہوگو شاويز نے گزشتہ سال ايران اور شام كا دورہ كيا تھا ۔ اس سال شام كے صدر بشار الاسد كراكس كادورہ كریں گے ۔