ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار نے قم سے خبر دی ہےكہ مركز معارف قرآن كے سربراہ علی خراسانی نے كہا ہے كہ ايك طرف سے معاشرہ كے تمام طبقات كے لیے ايك عام فہم اور مختصر تفسير قرآن كی ضرورت اور دوسری طرف تفيسر الميزان كی قرآنی محققين كے نزديك اعلی علمی مقام باعث بنا كہ ہم اس عظيم تفسير سے ماخوذ قرآن كا ترجمہ اور مختصر تفسير تيار كریں –
انہوں نے اس ترجمہ كی خصوصيات بيان كرتے ہوۓ كہا اس میں كوشش كی گئی ہے كہ افادات علامہ طباطبائی كو فارسی زبان میں منتقل كيا جاۓ –محققين نے اس ترجمہ كے دو حصے كیے ہیں ايك آيات كے معانی اور دوسرا تشريح اور خاص نكات پر مشتمل ہے-
پہلے حصے میں آيات كا ترجمہ ، تفسير كے ساتھ مخلوط كر كے بيان كيا گيا ہے تاكہ مفہوم اور مقاصد آيات قاری كے لیے واضح ہو جائیں اور دوسرے حصے میں معارف الہی كو اصول ،فروع ،عقايد ، اخلاق ،تاريخ وغيرہ كو جنہیں علامہ نے آيات كی مناسبت سے بيان كيا تھا خلاصہ كر كے پيش كيا گيا ہے-