ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے محيط سائٹ سے نقل كيا كہ آيت اللہ تسخيری نے كها كہ شيعہ نہ تنہا تحريف قرآن كے قائل نہیں ہیں بلكہ ايسے نظريات كے قائلين كو امت اسلامی سے خارج اور غير مسلم جانتے ہیں-
جامعة الازھر كے سربراہ احمد الطيب نے تقريب مذاھب كے سيمينار میں شيعوں كو تحريف قرآن كا قائل كہا جس كے جواب میں آيت اللہ تسخيری نے مستدل جواب ديا –
یہ سيمينار مصر میں مذاھب اسلامی كے درميان صلح و آشتی كی فضا برقرار كرنے كے لیے منعقد كيا گيا تھا ۔