ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب دو حصوں پر مشتمل ہے ايك حصہ خود علامہ محمد تقی جعفری كی تاليف ہے اور دوسرا حصہ ان كی تقريروں كا مجموعہ ہے –
ان كی تاليف والا حصہ اس قدر وسيع نہیں ہے ليكن بہت گرانبہا حقائق پر مشتمل ہے اور در حقيقت ايك نۓ فكر كا آغاز ہے اور جو عاشقان اھل بيت ۜ ہیں ان كے لیے ضروری ہے كہ وہ اس قسم كے افكار سے آگاہی حاصل كریں –
اس كتاب میں ايك جديد روايت نكل كی گئی ہے جو امام ۜ اور ان كے قيام كو ايك نئی نگاہ سے بيان كرتی ہے ٹريجڈی كی بجاۓ زندگی ،افسانہ كی بجاۓ انسانی حقوق ،تاريخ كی بجاۓ انسان اور شجاعت كی بجاۓ وجدان-
یہ كتاب پہلی مرتبہ علامہ جعفری كی تاليفات كی نشر كرنے والے پبلشرز كے تعاون سے نشر ہوئی ہے اور یہ ۶۳۴ صفحات پر مشتمل ہے-