،
صوبائی وزير اوقاف، زكوٰة و عشرو مذہبی امور سردار منظور علی پنہور نے مختلف مكاتب فكر كے وفد سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ محرم الحرام انتہائی عقيدت احترام كا حامل ہے۔ ہم سب كو اپنے مذہبی عقائد پر مكمل آزادی ہے۔ صوبائی وزير نے كہا كہ حكومت كو علماء كا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ رواداری اور امن و امان كی صورتحال كيلئے تعاون پر علماء كرام كے شكر گزار ہیں۔ صوبائی وزير نے كہا كہ وزيراعلیٰ سندھ كی ہدايات پر حكومت كی جانب سے گزشتہ سال بھی سيكورٹی كے اعلیٰ انتظامات كئے گئے تھے اس سال بھی وزيراعلیٰ كی ہدايات كی روشنی میں مذہبی مقامات پر حفاظتی انتظامات مكمل كرلئے گئے ہیں۔ صوبائی وزير نے كہاكہ مذہب كے بارے میں غلط تاثر پھيلانے اور اشتعال انگيز تقارير كرنے والے كبھی كامياب نہیں ہوں گے كيونكہ ہمارے مذہب میں انتہا پسندی كی كوئی گنجائش نہیں ہے۔ عوام گمراہ كن پروپيگنڈہ كا شكار نہ ہوں۔ صوبائی وزير نے علماء كرام كے وفد سے بات چيت كرتے ہوئے يقين دلايا كہ لسانی فسادات كرانے والوں كو بخشا نہیں جائے گا۔ حكومت مذہب كے نام پر كسی كو سياست كرنے كی اجازت نہیں دے گی۔ فرقہ وارانہ فسادات كی سازش كرنے والوں كا خاتمہ كردیں گے۔ صوبائی وزير نے علماء كرام كے وفد كا محرم الحرام كے حوالے سے بھرپور تعاون كی يقين دہانی پر شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا علماء ہمارا قيمتی اثاثہ ہیں۔