ايران كاعالمی معائنہ كاروں كے سربراہ كو ہٹانے كا مطالبہ

IQNA

ايران كاعالمی معائنہ كاروں كے سربراہ كو ہٹانے كا مطالبہ

15:13 - January 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1522277
ايران نے ايك بار پر بين الاقوامی ایٹمی توانائی ايجنسی سے عالمی معائنہ كاروں كے سربراہ كو ہٹانے كا مطالبہ كيا ہے ۔


ويانا میں سينيئر سفارت كار نے صحافيوں كو بتايا كہ ايران نے آئی اے ای اے سے تحريری طور پر مطالبہ كيا ہے كہ وہ ايران میں موجود عالمی ايجنسی كے اسلحہ ماہرين كے سربراہ كرس چارليئركو ہٹايا جائے۔ ايرانی حكومت كا دعویٰ ہے كہ كرس چارليئر نے معائنہ كاری كے معاملے پر تہران كے اعتماد كو ٹھيس پہنچائی ہے ۔ سينيئر سفارت كار كے مطابق آئی اے ای اے اور ايران كو مطلع كيا گيا ہے كہ كرس چارليئر نے ايران سے متعلق ایٹمی خفیہ معلومات منتقل كی ہیں تاہم سفارت كار كا كہنا تھا كہ ايران عالمی ایٹمی توانائی ايجنسی كے ساتھ تعاون جاری ركھے گا ۔

نظرات بینندگان
captcha