ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا )كے شعبہ صوبہ آذر بائيجان سے رپورٹ دی ہے كہ ماہ محرم الحرام كی مناسبت سے ارومیہ شہر كی مسجد قبا میں حجة الاسلام ارجمند نے اپنےخطاب میں كہا كہ امام حسين ۜ كی معرفت كے حصول كے لیے زيارت جامعہ كی طرف رجوع كيا جاۓ جس میں ائمہ ۜ كی شخصيت كو صحيح متعارف كرايا گيا ہے- انہوں نے امام جعفر صادق ۜ كی حديث كہ ٫٫دين محبت كے علاوہ كوئی چيز نہیں ٬٬ كی طرف اشارہ كيا اور كہا كہ دينداری كی سب سے اہم كنجی محبت ہے-
انہو ں نے مزيدكہا كہ معرفت محبت كا باعث بنتی ہے اور محبت انسان كو عمل اور حركت كی طرف لے جاتی ہے-