جوان نسل میں دينی اقدار كو فروغ دينے كے لیے قرآنی تہذيب كی ترويج بہترين عنصر ہے-

IQNA

جوان نسل میں دينی اقدار كو فروغ دينے كے لیے قرآنی تہذيب كی ترويج بہترين عنصر ہے-

15:33 - January 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1522306
فكر و نظر گروپ:اسلامی اقدار كے معاشرے میں فروغ كے لیے بہترين عامل قرآنی تہذيب كی ترويج ہے-

صوبہ آذربائيجان كے گورنر كی مشير محترمہ طيبہ صفائی نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن اور اھلبيت (ع) سے متمسك ہونا ہی انسان كی بقا كا ضامن ہے اور اس كے لیے قرآنی تہذيب كو فروغ دے كر جوان نسل كی فكری تربيت كی جاسكتی ہے اور یہ اغيار سے مقابلے كا بہترين وسيلہ ہے-
انہو ں نے قائد انقلاب اسلامی كے اس فرمان كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہ معنويت آج كے انسان كی ضرورت ہے كہا: معنويت ،قرآنی مفاہيم اور آئمہ معصومين ۜ كی سيرت ہی ہماری خاندانی زندگی كو استحكام دے سكتی ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآنی ابحاث انسانی ضروريات كے مطابق ہیں اور قرآنی ثقافت كی ترويج سے ہی معاشرے كو سعادت دنيوی اور اخروی تك پہنچايا جا سكتا ہے-

نظرات بینندگان
captcha