يورپ كے كئی ممالك میں امام حسينۜ كے ايام عزا كی مناسبت سے مجالس كا اہتمام-

IQNA

يورپ كے كئی ممالك میں امام حسينۜ كے ايام عزا كی مناسبت سے مجالس كا اہتمام-

12:32 - January 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1522494
بين الاقوامی گروپ:ڈنمارك ٫سویڈن ٫يونان٫فن لينڈ میں ان ممالك كے شيعيان علی ابن ابی طالب ﴿ع﴾ نے امام حسين ۜ كے ايام عزا كی مناسبت سے مجالس عزا كا انتظام كيا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جعفری نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ ڈنمارك كے دارالحكومت كونیھك میں ہزاروں شيعيان علیۜ نےمسجد بتول اور حسينیہ حيدریہ میں جمع ہو كر امام حسينۜ كی مجالس برپا كیں-
سویڈن كے شہرملمو میں پہلی بار اس شہر كی ثقافتی انجمن نے شعيان حيدر كرار كے لیے عزاداری كا اہتمام كيا –
يونان كے شہر ايتھنز میں بھی عزاداری كی مجالس عزا برپا ہوئیں اور اس شہر كے شيعہ حضرات نے حسينہ گلزار زينب میں جمع ہوكر محرم كے پہلے عشرے میں مجالس منعقد كیں -
عاشورا كے دن بھی یہ طے پاياہے كہ ايتھنزشہر كی روڈوں پر ماتمی دستے نكلیں گے-
فن لينڈ كےشہر ھلنگی میں بھی امام باقرۜ اسلامی سنٹر میں عشرہ محرم كی مجالس كا اہتمام كيا گيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha