ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے جمعيت دختران مسلمان فلسطين كی سربراہ ٫منی قعلان ٫سے نقل كيا ہے كہ انہو ں نے كہا :اسرائيل كے اس بہيمانہ اقدام نے فلسطينيوں كے جذبات كوايك بار پھر ٹھيس پہنچائی ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل كی طرف سے اسلامی مقدسات كی توھين اس لیے كی جا رہی ہے تاكہ وہ اس طرح سے فلسطينيوں كے قتل و جنايات كے سلسلہ سے دنيا كی توجہ ھٹا سكے-ليكن مسلمانان فلسطين اس اسرائيلی اقدام پر اپنا شديد رد عمل دكھائیں گے-