ناروے كے لوگوں كا دين اسلام كی طرف رجحان میں روز بروز اضافہ-

IQNA

ناروے كے لوگوں كا دين اسلام كی طرف رجحان میں روز بروز اضافہ-

12:50 - January 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1522508
بين الاقوامی گروپ:اوسلو يونيورسٹی كے ايك ماہر دينی علوم ٫كا ری فوكت ٫كا كہنا ہے كہ اس ملك میں اسلام كی طرف رجحان میں تيزی سے اضافہ ہو رہا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نےمحيط خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ ناروے كے لوگ بالخصوص وہاں كی جوان خواتين میں اسلام كی اخلاقی اقدار كی طرف بہت رغبت پيدا ہوئی ہے اور اسلام میں روحانی سكون٫انسانی احترام كو ديكھتے ہوۓ كتنے لوگ دائرہ اسلام میں آگۓ ہیں-
كاری فوكت نے كہا كہ جو لوگ دين اسلام سے مشرف ہوۓ ہیں وہ مسلمانوں سے شادی اور ان سے تعلقات ركہنے سے دين اسلام كی تعليمات سے متاثر ہوئے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ ناروے كے اسلامی مراكز اور مساجد ان تازہ مسلمانوں سے پر ہیں جو ذوق و شوق سے اسلامی دروس كی كلاسوں اور اسلامی مبلغين كی تقارير سے استفادہ كرتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha