ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے جنگ نيوز سےنقل كيا ہے كہ پاكستان اور انڈونيشيا نے مسلم امہ میں ہم آہنگی اور ہم خيال بااثرملكوں پر مشتمل گروپ قائم كرنے پر اتفاق كيا ہے ۔یہ بات صدر جنرل پرويز مشرف نے جكارتا میں انڈونيشيا كے صدر سوسيلو بمبانگ كے ہمراہ مشتركہ پريس كانفرنس سے خطاب میں كہی ۔صدر نے كہا كہ ہم خيال با اثرملكوں پر مشتمل گروپ كے قيام كے سلسلے میں سعودی عرب كے شاہ عبداللہ سے بھی مشاورت كی جائے گی ۔انھوں نے كہا كہ اس گروپ كے قيام سے مشرق وسطیٰ میں مسائل كے حل، مسلم ملكوں میں ہم آہنگی اور عالمی سطح پرقيام امن میں مدد ملے گی ۔صدر پرويز مشرف نے كہا كہ موجودہ حالات كے پيش نظر اب عملی اقدامات كا وقت آگيا ہے اور مسلم دنيا میں كشيدگی كو فوری طور پر ختم ہونا چاہئے ۔