ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ ادارہ ثقافت اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ یہ گول ميز كانفرنس حرارہ میں ايران كےثقافتی سنٹر ٫كليساٶں كی كونسل ٫مسلمان گروپوں ٫زمبابوے يونيورسٹی ٫مجلس العلماء ٫خواتين تنظيم الزھراء شورای عالی امور اسلامی ٫زمبابوے كے مختلف كليسا اور ایڈز كے خلاف بر سر پيكا راداروں كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے-
اس گول ميز كانفرنس كا بنيادی نكتہ سماجی مشكلات میں سے ایڈز ہے –
اس پروگرام میں زمبابوے يونيورسٹی كے وائس چانسلر ٫حرارہ میں ايرانی كلچر سنٹر ٫زمبابوے يونيورسٹی كے شعبہ فلسفہ و دينی امور كے سربراہ پروفيسر ميلوئی ٫زمبابوے يونيورسٹی میں آبادی كی ماہر پروفيسر لينا وسٹر فال اور ديگر مختلف موضوعات كے كئی ماہرين نے شركت كی اور اپنے مقالات پڑھے-