حزب اللہ : اسرائيل كا مستقبل موت اور مسلم امہ كا مستقبل زندگی ہے

IQNA

حزب اللہ : اسرائيل كا مستقبل موت اور مسلم امہ كا مستقبل زندگی ہے

11:46 - February 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1522965
بين الاقوامی گروپ :حزب الله كے سربراہ حسن نصرالله نے كہا ہے كہ لبنان میں خانہ جنگی كيلئے امريكا اور اسرائيل كے منصوبے ناكام بنا ديئے جائیں گے اور ان كی جماعت كسی داخلی لڑائی كا حصہ نہیں بنے گی۔







ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نےجنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ حزب الله كے سربراہ حسن نصرالله نے كہا ہے كہ لبنان میں خانہ جنگی كيلئے امريكا اور اسرائيل كے منصوبے ناكام بنا ديئے جائیں گے اور ان كی جماعت كسی داخلی لڑائی كا حصہ نہیں بنے گی۔ بين الاقوامی ذرائع ابلاغ كے مطابق يوم عاشورہ پر بيروت میں بڑی ريلی سے خطاب كرتے ہوئے انہوں نے كہاكہ اسرائيل اور امريكی صدر جارج بش لبنان، فلسطين اور عراق میں خانہ جنگی كی آگ بھڑكا كر مزاحمتی تحريكوں كو شكست دينے كی كوشش كر رہے ہیں۔ حسن نصرالله كا كہنا ہے كہ اسرائيل كا مستقبل موت اور مسلم امہ كا مستقبل زندگی ہے۔ انہوں نے كہاكہ امريكا اور اسرائيل لبنان میں خانہ جنگی كی نئی سازش كر رہے ہیں ليكن انہیں معلوم نہیں كہ یہ ملك دراندازوں كا قبرستان بن جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha